انڈیا میں 19 برس کی انامیکا کے اجتماعی ریپ اور قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم بری، 'جیسے میرے اوپر بجلی گر گئی ہو'

انڈیا کی سپریم کورٹ کے اس بریت کے فیصلے پر انامیکا، فرضی نام، کے والد نے کہا کہ یہ فیصلہ سن کر ایسا محسوس ہوا 'جیسے میرے اوپر بجلی گر گئی ہو۔' انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیا کیا؟ عدالتوں کو دس برس تک کوئی شک نہیں تھا تو اچانک سب کچھ جھوٹ کیسے بن گیا؟ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے سست امپائر کا کردار ادا کیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی تفتیش پر بھی متعدد سوالات اٹھائے ہیں۔

from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/FYBeO5W

Comments