لائیو⭕: پیٹرول 40 روپے سستا، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

پاکستان کی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائیں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/evEt7Mg

Comments