فائنل کی دو ٹکٹیں نہ ملنے کا ’رنج‘ اور ضیاالحق کا دورہ: جب پاکستان، انڈیا نے مل کر انگلینڈ سے ورلڈ کپ کی میزبانی ’چھینی‘
سنہ 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا کے کچھ کھلاڑیوں کے لیے سیر و تفریح کے موقع سے زیادہ کچھ نہیں تھا کیونکہ انڈیا کہیں مقابلے میں تھا ہی نہیں۔ مگر پھر انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو ٹکٹ نہ دینے پر پاکستان اور انڈیا نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا اور پاکستان میں منعقد کروایا جائے۔’انڈیا مقابلے میں کہیں تھا ہی نہیں ۔ پچھلے دو ایڈیشنز ،1975 اور1979،میں اس نے شاید ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس لیے ہم انڈیا سے روانہ ہوئے تو عملی طور پر چھٹی کے موڈ میں تھے۔ کرکٹ پہلی ترجیح نہیں تھی۔‘ مگرہوا یہ کہ انڈیا نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ گیا بلکہ اس میں اپنے مقابل اور مسلسل تیسرے ورلڈ کپ کے میزبان انگلینڈ کو شکست بھی دے دی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/Ipbl92F
from BBC News اردو https://ift.tt/Ipbl92F
Comments
Post a Comment
If you have any doubts,Please let me know thanks