اسلام آباد ہائیکورٹ: قمر باجوہ اور فیض حمید کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر 28 نومبر کو ہونے والی سماعت منسوخ

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 28 نومبر (منگل) کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہونا تھی تاہم اب اس کیس کو ہائیکورٹ کی کاز لسٹ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/0WlGM35

Comments