عام انتخابات آئندہ برس آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے، صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

90 دن میں انتخابات کروانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن پاکستان کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ملک بھر میں عام انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے، جس کے بعد چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے آج ہی اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کرنے اور حتمی تاریخ دینے کی ہدایت کی تھی۔ الیکشن کمیشن اور صدر کے دفتر سے جاری اعلامیوں میں آٹھ فروری کی تاریخ پر اتفاق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vkRxESh

Comments